الیکشن کمیشن کا پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کےبیان پر رد عمل
الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات آئین اور قانون کے تحت منصفانہ اور شفاف کروانے کو یقینی بنائے گا
پی ٹی آئی کاچیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے حوالے سے بیان بے بنیاد ہے، الیکشن کمیشن
17 جولائی اور 16 اکتوبر 2022 کے ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری مثالی تھی، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے انتخابی شفافیت کا ثبوت اپنے عمل سے پیش کیا، الیکشن کمیشن
ضمنی انتخابات کی شفافیت کو ہر سطح پر سراہا گیا، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کبھی کسی حکومت کے دباؤ میں نہیں آیا اور نہ آئے گا، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر صرف آئین و قانون کے تحت آپنی ذمہ داریاں سر انجام دیتا رہے گا، الیکشن کمیشن
ایسے وقت میں جب افہام و تفہیم سے عام انتخابات کی تاریخ مقرر کی گئی ہے تو ایسا بیان ماحول کو خراب کرنے کی ناکام کوشش ہے، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن جیسے آئینی ادارے کو ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے دباو میں نہیں لایا جاسکتا، الیکشن کمیشن
پی ٹی آئی چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن پر الزامات لگانے کی بجائے اپنی توجہ عام انتخابات مرکوز کرے، الیکشن کمیشن
انتخابات میں نہ تو الیکشن کمیشن اور نہ ہی چیف الیکشن کمشنر کسی پارٹی کے دباؤ میں آئے گا، الیکشن کمیشن