Saturday 16 December 2023

گوگل Google Maps میں 3 بہترین فیچرز متعارف


‏Google Maps 
میں 3 بہترین فیچرز متعارف
موجودہ عہد میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ Technology کمپنیوں سے اپنی لوکیشن کو چھپانا لگ بھگ نا ممکن ہے۔

یہی وجہ ہے کہ Google کی جانب سے لوگوں کے اس تاثر کو ختم کرنے میں کے لیے Google Maps میں نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ان فیچرز سے صارفین کو میپس میں اپنی پرائیویسی کا زیادہ تحفظ کر سکیں گے اور یہ طے کر سکیں گے کہ ان کا کونسا ڈیٹا کمپنی تک نہیں پہنچنا چاہیے۔

ان فیچرز میں سب سے اہم سیو یور ٹائم لائن (save your timeline) نامی آپشن ہے۔

اس آپشن سے آپ ٹائم لائن کو کلاؤڈ سرور کی بجائے اپنی ڈیوائس میں محفوظ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کو علم نہ ہو تو جان لیں کہ ٹائم لائن ان علاقوں یا جگہوں کا ایسا انکرپٹڈ ریکارڈ ہوتا ہے جہاں آپ جا چکے ہوتے ہیں۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے لوکیشن ہسٹری کو ٹرن آن کرنے کی ضرورت ہوگی جو بائی ڈیفالٹ آف ہوتی ہے۔


دوسرا فیچر Google Maps 
میں بلیو ڈاٹ پر کلک کرنے کا ہے۔
اس بلیو ڈاٹ پر کلک کرکے آپ مختلف سیٹنگز جیسے لوکیشن ہسٹری اور ٹائم لائن کو دیکھ سکیں گے۔
اس شارٹ کٹ سے آپ اپنے اکاؤنٹس کی ان تفصیلات کو ایڈٹ کر سکتے ہیں جو گوگل میپس میں شیئر اور محفوظ کی جاتی ہیں، تاکہ Google کو ڈیٹا تک کم از کم رسائی حاصل ہو۔
‏گوگل Google کی جانب سے مخصوص لوکیشن ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کا آپشن بھی صارفین کو دیا جا رہا ہے۔

اس فیچر سے صارفین کسی جگہ جانے کے بعد اس کے بارے میں سرچز، ڈائریکشنز اور دیگر ڈیٹا کو ڈیلیٹ کر سکیں گے۔


بلیو ڈاٹ اور لوکیشن ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کے فیچرز آئندہ چند ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

مگر سیو یور ٹائم لائن فیچر آئندہ سال کسی وقت صارفین کو دستیاب ہوگا۔

Post Top Ad

Pages