تحریک انصاف کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آرمی ایکٹ میں
.ترمیم کی حمایت کرنے والے ارکان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
..پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اہم ترین اجلاس
.چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے اجلاس کی صدارت کی
ملکی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ انتخابات کی جماعتی سطح پر
تیاریوں اور سیاسی حکمت عملی سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ۔
ایوان بالا میں آرمی ایکٹ کی منظوری کے عمل میں تحریک
انصاف کے اراکین کے کردار کا بھرپور جائزہ۔
چئیرمین تحریک انصاف کی جانب سے آرمی ایکٹ میں ترامیم کی
منظوری میں تحریک انصاف کے اراکین کے کردار کی باضابطہ
تحقیقات کی منظوری۔
سینٹر شبلی فراز پر مشتمل ایک رکنی کمیشن معاملے کی جامع
تحقیقات کرے گا۔
سینٹر شبلی فراز پر مشتمل ایک رکنی کمیشن بلاتاخیر تحقیقات مکمل
کر کے چئیرمین تحریک انصاف کے ملاحظے کیلئے پیش کرے گا۔
شبلی فراز کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں پارٹی پالیسی سے
انحراف کے مرتکب افراد کے خلاف تادیبی کارروائی کو آگے بڑھایا
جائیگا۔