شبر زیدی کے جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے
ساتھ“ میں کی گئی گفتگو پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل
شبرزیدی کے گفتگو خلافِ حقائق، تحریک انصاف کی معاشی حکمتِ عملی کے
حوالے سے مسخ شدہ تاثرات قائم کرنے کی مایوس کن کوشش ہے،
شبر زیدی کے متضاد اور بےبنیاد دعوے ایک الجھے ہوئے ذہن کی
نشانیاں ہیں ،
شبرزیدی کے دعوؤں کو حقیقی مان لیا جائے تو وہ خود ان کی زد میں آتے
ہیں،
شبر زیدی نے تحریک انصاف کی معاشی حکمتِ عملی پر جتنے اعتراضات
داغے ان کا انکے استعفیٰ میں کوئی نام نشان نہیں ملتا،
شبرزیدی کنفیوژڈ ذہن سے تنقید کرنے سے قبل حقائق پر نگاہ ڈالنے کی
زحمت اٹھاتے تو بہتر ہوتا،
شبرزیدی بے بنیاد الزامات لگاکر توجہ حاصل کرنے کی بجائے قومی مباحثے
میں حقائق کی بنیاد پر گفتگو کریں،
شبر زیدی ایک متعصب اینکر کے ساتھ مل کر جھوٹ پھیلانے کی بجائے
حکومتِ پاکستان کے شائع کردہ سالانہ اقتصادی سرویز اور آئی ایم ایف
رپورٹ ے مطالعے کیلئے وقت نکالیں،
اکستانی معیشت کی بحالی غیرحقیقی دعوؤں اور درفُنطنیوں پر اصرار سے
نہیں حقیقت کو اپنا کر غلطیوں کی اصلاح پر آمادگی سے ممکن ہے-
ترجمان تحریک انصاف