Sunday 6 August 2023

عمران خان کی رات جیل میں کیسے گزری؟ کیا سہولیات فراہم کی گئیں ؟

 

‏توشہ خانہ کیس چیرمین پی ٹی آئی ⁦⁩ ڈسڑکٹ جیل اٹک اسیری معاملہ

سابق وزیراعظم و چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسیری کی پہلی رات اٹک جیل کے ہائی سیکورٹی بیرک میں گزاری 

چیرمین پی ٹی آئی کو رات کا کھانا اور صبع کاناشتہ جیل مینول کے مطابق دیا گیا 

نماز فجر کے بعد ناشتے می بریڈ سلائس، فرائی و ابلا ہوا انڈہ، مکھن اور چائےدی گئی۔زرائع 

چیرمین پی ٹی آئی نے شب کا کچھ حصہ سو کر بھی گزارا نماز تہجد کے لیے بھی اٹھے اور نماز فجر ادا کرکے جیل کا مہیا کردہ ناشتہ کیا

چئیرمین پی ٹی آئی کو جیل مینوئل کے مطابق دیگر سہولیات ، استعمال کا ضروری سامان تولیہ، ٹیشو پیپر، منرل واٹر، عینک، تسبیح، گھڑی ، کرسی، زمین پر سونے کے لیے میٹرس فراہم کیا گیا ہے۔زرائع 

ڈسڑکٹ جیل اٹک میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سمیت سابق وزراء اعلیٰ و دیگر سیاسی شخصیات بھی ماضی میں اسیر رہ چکی ہیں

چیرمین پی ٹی آئی کو بھی اسی سیکورٹی بیرک میں رکھاگیا ہے جہاں میاں نواز شریف بھی کچھ عرصہ اسیر رھے

سابق وزیراعظم کو اسیری کے دوران بیٹر کلاس میں رکھا گیا تھا

جس میں ٹی وی، اخبار، لکھنے پڑھنے کے کتب، سٹشنری، ائیر کنڈیشن یا روم کولر ، چھوٹا فریج و بستر اور مشقتیوں کی اجازت ہوتی ہے

چیرمین پی ٹی آئی کے لیے ان سہولیات کو ہوم ڈیپارٹمنٹ یا عدالت کی اجازت سے مشروط کیا گیا ہے. زرائع 

ڈسڑکٹ جیل اٹک کے اندر اور بیرونی اطراف میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے 

ہائی سیکورٹی بیرک جہاں چیرمین پی ٹی آئی اسیر ہیں کے گرد محکمہ جیل خانہ جات کے کمانڈوز اور آوٹر کارڈن پر جیل پولیس کے اہلکار تعینات ہیں 

جیل کے بیرونی اطراف ضلعی پولیس اور رینجرز کی پیٹرولنگ بھی جاری ہے۔

چیرمین پی ٹی آئی کو سزا کے بعد وکلا کو ملاقات کی اجازت بھی نہ ملی۔۔

چیرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل سے رات گٰے سینڑل جیل اڈیالہ منتقلی کی اطلاعات بھی گردش کرتی رہیں

فوری طور پر منتقلی زیر غور نہیں ۔جیل حکام

جیل میں اسیری کی پہلی رات چیرمین پی ٹی آئی کچھ بے چین رھے تاہم کسی قسم کی شکایت نہیں کی اور مورال بلند رکھا ۔زرائع

Post Top Ad

Pages