Monday, 26 December 2022

کھانسی گلا خراب اور زکام سے چھٹکارا پائیں


اگر آپ کھانسی ،گلا خراب اورزکام سے پریشان ہیں تویہ ٹوٹکہ آزمائیں اور ان بیماریوں سے چھٹکارا پائیں

ایسا بہترین قہوہ جس سے آپ کی طبیعت بالکل ٹھیک رہے گی ۔اس قہوے کو بنانے کے لئے آپ نے تین گلاس پانی لینا ہے اس کے بعد پانی کو ابالنا ہے پھراس میں ایک چمچ کشمش آدھا چمچ سونف دو ٹکڑے لہسن کے ایک چھوٹا ٹکڑا ادرک کا دو عدد بڑی الائچی۔دار چینی کے تین ٹکڑے اور چائے کی پتی ایک چھوٹا چمچ ۔یہ سب چیزیں پانی میں ڈال کر اپ نے پکانی ہیں۔اس سب کو اپنے اتنا پکانا ہے کہ یہ تین کپ کے بجائے دو کپ رہ جائے ۔بڑے اس کو دو سے تین دن تک روزانہ استعمال کر سکتے ہیں چھوٹے بچے روز کا آدھا کپ یا ایک بار استعمال کریں ۔۔اس کو استعمال کرنے سے انشاءاللہ آپ اپنے آپ کو تروتازہ محسوس کریں گے اور جتنے بھی آپ کے ساتھ مسائل ہوں گے بیماریاں ہوگی وہ دور ہو جائیں گی اس سے نزلہ زکام کھانسی بلغم خراش سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا


اپنا اور اپنے اردگرد لوگوں کا خیال رکھیں جزاک اللّہ

Post Top Ad

Pages