Thursday, 22 December 2022

سپیکر پنجاب اسمبلی نے اعتماد کا ووٹ لینے اور اسمبلی اجلاس بلانے کے عمل کو رولنگ دے کر غیر قانونی قرار دے دیا۔

 سپیکر پنجاب اسمبلی نے اعتماد کا ووٹ لینے اور اسمبلی اجلاس بلانے کے عمل کو رولنگ دے کر غیر قانونی قرار دے دیا۔ 

سپیکر نے صوبائی اسمبلی پنجاب کے رولز آف پروسیجر کے سیکشن 209 اے کے تحت رولنگ دی ۔
( Section 209A of Rules of Procedure 1997 of Provincial Assembly of Punjab ).
صوبائی اسمبلی پنجاب کے رولز آف پروسیجر کے سیکشن 209 اے کے مطابق سپیکر کی رولنگ حتمی ہوتی ہے اور کہیں پر چیلنج نہیں ہو سکتی ۔

سپیکر نے رولنگ میں 
PLD 1997 LAHORE 38
MIAN MANZOOR AHMED WATTOO V/S FEDERATION OF PAKISTAN & 3 OTHERS
کا حوالہ بھی دیا ، جس کے مطابق وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کم از کم دس دن دینا ضروری ہیں ۔

اس کے علاوہ سپیکر نے یہ بھی کہا کہ جب ایک اسمبلی اجلاس چل رہا ہو تو اور دوسرا اجلاس نہیں بلایا جا سکتا ۔ گورنر کی جانب سے بلایا گیا پچھلا اجلاس ابھی جاری ہے اس لیے دوسرا اجلاس نہیں بلایا جا سکتا ۔

لہٰذا اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے گورنر کی سمری غیر قانونی ہے ، اس لیے غیر مؤثر ہو گئی ہے ۔

Post Top Ad

Pages