Thursday, 13 October 2022

سوات میں طالبان ۔۔۔

  

سوات میں طالبان

ابھی تک کے حالات حاضرہ کو دیکھ کر یہ کہا جاسکتا ہے. کہ نئی آرمی چیف کے لیے برینڈ نیو آپریشن کا بندوبست کیا جارہا ہے ۔ طالبانوں کو محفوظ طریقے سے سوات لایا گیا، سوات چونکہ ٹورسٹ اٹریکشن تھا تو کافی لوگ انکی سرگرمیوں سے متاثر ہوئے اور یوں ملک میں خوف کی فضا بن گئی. پھر پرانی پراکسی "پی ٹی ایم" کو وہاں پہنچا دیا گیا. چونکہ لوکل لوگ بھی متاثر تھے اس لیے انکو پزیرائی ملی. اب "ملالہ" جو کہ پاکستان پہنچ چکی ہیں اس نے"پیس فار سوات" کا نعرہ لگادیا ہے. کچھ مہینوں تک ہمارے وزیرخارجہ بھی نیٹو سے اپیل کردیں گے کہ دہشت گردی کیخلاف ہماری مدد کرو اور اسی دوران طالبان مزید پزیرائی اور خوف و ہراس کے لیے کسی بڑی شخصیت کو بھی "کھڑکا" دیں گے. جس پر معصوم پاکستانی آپریشن آپریشن پکار اٹھیں گے. ایک پیارا سا عربی نام آپریشن کو دیکر علاقے میں دوبارہ ماردھاڑ شروع ہوجائے گی اور امریکہ سٹریٹجیک پارٹنر ہونے کے ناطے خطے میں آبیٹھے گا.‏ 

یہ سب کچھ باقاعدہ سکرپٹ کے مطابق ہوگا. کرداروں کی ایکٹنگ ہمیں محصور کرلے گی عام شخص کی نظروں میں نیا آرمی چیف دیوتا ثابت ہوگا.

اور ابسلیوٹلی ناٹ کے پرخچے اڑ جائیں گے

اللہ تعالیٰ پاکستان کا حامی و ناصر ہو

Post Top Ad

Pages